9 مئی 2011 - 19:30

پاکستانی فوج نےکوئٹہ کے قریب دہشت گرد تنظیم طالبان کے سربراہ ملا عمر کو پکڑنے کے لئے فوجی آپریشن کرنے کا اعلان کیاہے۔

ابنا: اسامہ بن لادن کے اتحادی ملا عمر کی تلاش گذشتہ رات سے شروع کردی گئی ہے۔امریکہاور پاکستان کے خصوصی دستوں نے نئے سرے سے طالبان کے رہنما ملا عمر کے ٹھکانوں کوتلاش کیا۔انٹیلی جنس حکام کے مطابق ملاعمر پاکستان کے مغربی شہر کوئٹہ میں افغان سرحد کے قریب پناہ لیے ہوئے ہیں۔ آئی ایس آئی کا نیٹ ورک اس کو امریکی آپریشن سے قبل گرفتار کرنا چاہتا ہے تاکہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن ہلاکت سے ہونے والی توہین سے پیشگی طور پربچا جا سکے ۔پاکستانی خفیہ ایجنسی ملا عمر کو اس لیے پکڑنا چاہتی ہیں کہ امریکہاسامہ کی طرح اس کے خلاف از خودکوئی یکطرفہ آپریشن نہ کرلے۔اسامہ کے کمپاوٴنڈ سے ملنی والی معلومات کے پس منظر میں امریکی ملا عمر کے خلاف حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169